لاہور: ملک بھر سے کوئی خواجہ سرا قومی اور صوبائی نشستیں جیت کر پارلیمنٹ میں نہ پہنچ سکا۔
حالیہ الیکشن میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 13 خواجہ سرا بھی انتخابی دنگل میں شامل تھے ‘ ان میں سے دو خواجہ سرا قومی اور 11 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر قسمت آزمائی کر رہے تھے۔
انتخابی مہم میں حصہ لینے والے خواجہ سراؤں کے امیدواروں میں فرزانہ ریاض این اے 33، آرزو خان پی کے 33، لبنی پی پی 26، کومل پی پی 38، میڈم بھٹو پی پی 189، نایاب این اے 142 جبکہ ندیم کشش قومی اسمبلی اور عاشی، بلال خان بیبو شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی نشست کے لیے وفاقی دارالحکومت کے ایک اعلی تعلیم یافتہ خواجہ سرا نایاب نے این اے 142 میں بھرپور مہم چلائی لیکن ووٹرز کی حمایت حاصل نہ کر سکے۔
پشاور کے حلقہ این اے 33 میں فرزانہ ریاض نے انتخابی مہم کے دوران اپنی برادری کی آواز کو پارلیمنٹ تک پہنچانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائی لیکن وہ بھی سیٹ جیت نہ سکیں۔
اسی طرح آرزو خان پی کے 33، لبنی پی پی 26، کومل پی پی 38، میڈم بھٹو پی پی 189، عاشی، بلال خان بے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے۔
انتخابی نتائج کے بعد خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوری نظام اور انتخابی عمل میں بھی اپنا بھرپور حصہ ملایا ہے اور ثابت کیا ہے کہ خواجہ سرا بھی انسان ہیں اور اس معاشرے کے اہم رکن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ پارلیمنٹ میں نمائندگی ہو، ہم ان تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور ان کا بھی جنہوں نے ووٹ نہیں دیا، ہم آئندہ بھی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی