راولپنڈی: انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، 60 گھنٹے طویل مشق کا مقصد تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 اور دوست ممالک کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔
دوست ممالک میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش قطر، امریکہ، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں میں آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے 27 فروری 2024 تک منعقد کی گئی، آرمی چیف نے شریک دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا