لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انتخابی نشان واپس لینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی۔شہری کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ 4 جنوری 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی جانب سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم