لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، انہیں پہلی خاتون وزیراعلی بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میری ایٹے نے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میری ایٹ کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر برٹش ہائی کمیشن لاہور آفس کے سربراہ کلارسٹرینڈ ہوج بھی موجود تھے۔
ملاقات میں برطانیہ کی اعلی یونیورسٹیوں میں پنجاب کے طلبا کے لیے وظائف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مریم نواز نے جین میری ایٹ کو گورننس اور شفافیت کے بارے میں اپنے وژن سے آگاہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں، آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لیے برطانوی اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
وزیراعلی مریم نواز نے برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب بالخصوص لاہور میں آئی ٹی پارک کے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا جس پر جین میری ٹائم نے ڈیجیٹل پنجاب وژن کو سراہا۔
ملاقات میں پنجاب میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایئر کوالٹی انڈیکس ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا