اسلام آباد:صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، صدر مملکت کے انتخاب کےلئے پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لئے تعنیات کئے گئے پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا ئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے صدر کے انتخاب کےلئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی ہفتے کے دوپہر بجے سے قبل جمع کرانے تھے جن کی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جانچ پڑتال 4 مارچ 10 بجے تک ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ 12 بجے سے قبل واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی مصدقہ فہرست 5 مارچ کو ایک بجے جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی جانب سے 6 مارچ کو ریٹائرمنٹ لی جا سکتی ہے۔ پولنگ 9 مارچ کو 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی،پولنگ بیک وقت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، مقررہ وقت تک کل چار امیدواروں کے جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ آصف علی زرداری کی جانب سے دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، ان کے تجویز کنندگان میں بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف جبکہ محمود خان اچکزئی کے تجویز کنندگان میں علی محمد خان اور سینیٹر شفیق ترین شامل ہیں، دو آزاد امیدواروں جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، ان میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید اور مصدق شامل ہیں
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی