رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی والی ذہنیت ملکی ترقی کو روک رہی ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پھر 9 مئی والے ایوان میں پہنچ گئے تھے، 9 مئی والوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ہے، آج بھی 2013 کا رویہ اور ذہنیت دیکھی گئی، پاکستان تحریک انصاف کی سوچ نے نوجوانوں کو بدتمیزی سکھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کی تھی، ہم نے تو ملک دشمنی نہیں کی مگر انہیں خوف ہے مسلم لیگ (ن) آگئی ہے تو کہیں ملکی حالات اچھے نہ ہوجائیں، انہیں تکلیف ہے کہ ملک کہیں ترقی نہ کر جائے، انہوں نے تو ساڑھے 4 سال صرف عوام کو لوٹا ہے۔
مریم اورنگزیب نے دریافت کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ انہوں نے دھاندلی کا شور مچاکر ملک میں تماشہ لگایا ہوا ہے، اگر کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائیں، الیکشن کمیشن جاکر کہتے ہیں ثبوت چاہیے تو ٹی وی سے لیں، یہ اسی طرح شور مچاتے،پیٹتے رہیں گے، یہ جہاں جیتے وہاں الیکشن شفاف تھے اور جہاں ہارے وہاں دھاندلی کے الزام لگائے، عوام نے انہیں پارلیمان بھیجا لیکن ان کے نصیب میں وہاں بیٹھنا نہیں کھڑا ہونا لکھا ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ شہبازشریف نے انہیں مل بیٹھنے کی دعوت دی مگر یہ انتشار پسنداور فتنہ پھیلانے والے لوگ ہیں، یہ لوگ ملکی ترقی نہیں چاہتے، انہیں 9 مئی کا بہانہ چاہیے، یہ چاہتے ہیں ملکی ترقی رک جائے.
ان کا کہنا تھا کہ آج اللہ کے کرم سے شہباز شریف کے وزیراعظم کا انتخاب ہوا، پارلیمان کے اندر تمام اتحادیوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا، شہبازشریف نے ایوان میں اپنا وژن دیا ہے اور تمام اتحادی مل کر اسے مکمل کریں گے، پاکستان کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ شہباز شریف پنجاب کے بعد یہاں خدمت کریں گے، شہباز شریف نے پہلے بھی پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، انہوں نے پہلے بھی اپنی سیاست کو دا پر لگا کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، ملک کی ٹرانسپورٹ، سڑکیں، اور بجلی کے منصوبوں پر پنجاب میں انتھک محنت کی۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اتحادی حکومت پہلے بھی 16 ماہ اکھٹی رہی ہے، ہمارا مقصد تھا 16 ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی