لاہور: پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے 18 رکنی کابینہ سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔پنجاب کابینہ کے 18 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جن میں سے مریم اورنگزیب نے سینئر وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ کابینہ کے دیگر اراکین میں عظمی زاہد بخاری، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ذیشان ظفیق، بلال اکبر خان، سہیل احمد خان، بلال یاسین، رمیش سنگھ اروڑہ، خلیل طاہر سندھو، فیصل ایوب، اشفاق خان شامل ہیں۔ حسین، شیر علی گورچانی، سہیل شوکت، مجتبی شجاع الرحمان شامل ہیں۔
بعد ازاں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پنجاب کی نئی کابینہ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ انشا اللہ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔ میں اور میری ٹیم آج سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے