لاہور: پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے(پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق 11 سے 14 مارچ کے دوران صوبے بھر میں طوفانی بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ترجمان کے مطابق طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے، اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے بھرپور ذمے داری کا مظاہرہ کریں ۔ شہری سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھیں۔ طوفان کے باعث بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔ مری انتظامیہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے اقدامات یقینی بنائے ۔ بڑے شہروں میں نکاسی آب کے ذمے دار ادارے مذکورہ دنوں میں الرٹ رہیں۔اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ادارے کا اولین فریضہ ہے ۔ باہمی تعاون سے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔ شہری انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون کریں ۔ غیر ضروری سفر اور ندی نالوں کو طغیانی میں کراس کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129پر اطلاع دیں۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔