پیر, دسمبر 23

طویل عرصے بعد اسکرین پر واپسی کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے اپنے ہم شکل ٹک ٹاکر یاسر عمار سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔یاسر عمار چند سال قبل اس وقت مشہور ہوئے تھے جب انہوں نے حمزہ علی عباسی کی پیروڈی کرنا شروع کی تھیں اور زیادہ تر افراد انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہیں حمزہ علی عباسی ہی سمجھ بیٹھے تھے۔
یاسر عمار ماضی میں متعدد انٹرویوز میں حمزہ علی عباسی کی تعریفیں کر چکے ہیں، وہ ان سے ملاقات کی خواہشات کا اظہار بھی کر چکے تھے اور اب حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے اپنے ہم شکل یاسر عمار سے ملاقات کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
دونوں کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی اور لوگ اصلی اور ان کے ہم شکل حمزہ علی عباسی کو پہچاننے میں تذبذب کا شکار رہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version