اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: پی ٹی آئی بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات نہ ماننے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر کا کہنا ہے کہ جنگل میں بھی قانون ہوتا ہے، یہاں صورتحال بدترین ہے۔
وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جب میں نے جیل حکام کو 8 مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے مجھے انتظار کرنے کو کہا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 11 مارچ کی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک انتظار کرنے کے کہنے کے باوجود ملاقاتنہیں ہوئی، احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود درخواست گزاروں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
علامہ راجہ ناصر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی اجازت دی، لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا، جیل انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔

Leave A Reply

Exit mobile version