اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جلد اہم مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کرے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال مشکل ثابت ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے عملے کی سطح کے مذاکرات رواں ہفتے شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب کی قیادت میں پاکستان کا وفد 15 سے 20 اپریل تک امریکا کا دورہ کرے گا۔وزیر خزانہ کے ہمراہ گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔ حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔یہ وفد اپنے دورہ امریکہ کے دوران 17 سے 19 اپریل تک واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version