کراچی: اداکارہ کبری خان کا کہنا ہے کہ لوگ ہمیشہ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں۔ماڈل اور اداکارہ کبری خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہوں۔ عمرے پر بھی گئی تو اس کی ویڈیو یا تصاویر میں نے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی تھیں۔ شوبز سے وابستہ افراد کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔اعتکاف سے باہر آئی تو کچھ لوگوں نے مبارک باد دی تاہم کسی نے کہا کہ دیکھو اس نے نیل پالش لگائی ہوئی ۔
کبری خان کا کہنا تھا کہ جب میں عمرے پر گئی تو شوبز کی ہی ایک خاتون نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں۔ دوسرے لوگ ٹرول کریں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے لیکن وہ خاتون خود اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور پھر ایسی بات کہی۔ عمرے پر تو اللہ تعالی بلاتے ہیں۔ اگر میں 5 وقت نماز پڑھتی ہوں تو اللہ تعالی مجھے یہ توفیق دیتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اب تک جو بھی کام کیا اور جتنی مجھے لوگوں سے محبت ملی یہ سب اللہ تعالی کا کرم اور اس کی مہربانی سے ہوا ہے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی