اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر ملک دشمنوں کے حملے کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ .
خیبرپختونخوا حکومت کے خط کے جواب میں پنجاب حکومت نے تحریری پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ سمیت مختلف جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دورہ ایک اور نئی تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے اڈیالہ جیل کے دورے کے لیے 12 مارچ کو پنجاب حکومت کو خط بھیجا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version