اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21اپریل کو ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 16سے 18مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل 28مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے کاغذات نامزدگی 29مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے،حتمی امیدواروں کی فہرست 29مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار