ماسکو: روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ صورتحال کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق روس میں صدارتی انتخابات 15 مارچ سے شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن آئندہ 6 سال کے لیے صدر منتخب ہوں گے۔ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کے منظر نامے میں "جلد بازی” کی ضرورت نہیں ہے اور وہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت نہیں دیکھتے ہیں۔
انہوں نے ایک مقامی ٹیلی ویژن اور نیوز ایجنسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ فوجی اور تکنیکی نقطہ نظر سے ہم یقینی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ اگر وہ روسی سرزمین یا یوکرین پر امریکی فوجیوں کو تعینات کرتا ہے تو روس اس اقدام کو محض مداخلت کے طور پر دیکھے گا۔
ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس امریکہ تعلقات پر بات کرنے کے لیے (امریکہ میں) کافی ماہرین موجود ہیں، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ ہم جوہری تنازع کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
بدھ, اپریل 23
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔