کراچی: بہت سے لوگ سحری میں بہت زیادہ پانی پیتے ہیں اور انکا خیال ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے ہمیں پورا دن پیاس نہیں لگے گی۔طبی ماہرین کے مطابق سحری میں اس خیال سے زیادہ پانی پینا کہ پورا دن پیاس نہیں لگے گی بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ جب ہمارے جسم میں زرا سی بھی پانی کی مقدار بڑھتی ہے تو جسم اس کو پیشاب بناکر فورا خارج کردیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سحری میں بہت زیادہ پانی پینے کی صورت میں آپ کو بار بار واش جانا پڑتا ہے اور اضافی پانی پیشاب کی صورت میں ایک یا دو گھنٹے میں ہی جسم سے نکل جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق سحری میں صرف اتنا پانی پینا چاہئے کہ اس وقت کیلئے آپ کی پیاس ختم ہوجائے کیونکہ آپ نے کھانا بھی کھایا ہوگا اور پانی بھی زیادہ مقدار میں پی لیں گے تو وہ معدے کی خرابی اور تیزابیت کی وجہ بنتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ کے دوران پیاس سے بچنے کیلئے خود کو ہر ممکن طور پر دھوپ سے بچائیں تاکہ آپ کے جسم سے پسینہ خارج نہ ہو کیونکہ پسینہ خارج ہونے کی صورت میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہوتا ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔