جمعہ, دسمبر 13

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ کا صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت معیشت مستحکم اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں غزہ اور بحیرہ احمر کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت شامل ہیں۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے امریکی سفیر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے موسمی تغیرات سے متعلق منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔

Leave A Reply

Exit mobile version