بدھ, جولائی 2

وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورافغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کے ٹیلیفونک رابطے میں پاک افغان سرحد پر مریضوں، تاجروں اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کی تہنیتی فون کال موصول کرکے خوشی ہوئی، باہمی دیرینہ تعلقات کے قیام کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تجارت، انسداد دہشت گردی اور عوامی رابطوں میں اضافہ پاکستان کی ترجیح ہیں۔اس حوالے سے افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈارکا پاک افغان تعلقات مضبوط بنانے میں مثبت اور تعمیری کردارہونیکی امیدہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version