بدھ, جولائی 2

ترکیے کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شادی میں دلہا اور دلہن پر تحائف کی بھرمار ہوگئی۔ترک میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں ملک اور بیرون ملک سے تقریباً 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی اور 2 روز جاری رہنے والی تقریبات کے دوران تقریباً 9 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا جس میں ایک ٹن گوشت استعمال ہوا۔مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ دلہا اور دلہن کو تحائف دینے کی تقریب 5 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں دلہن کو تقریباً 2 کلوگرام سونا جبکہ دلہے کو 65 لاکھ لیرا تحفے میں دیے گئے۔ دلہا کو تحفے میں ملنے والی رقم گننے کے لیے بھی 14 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version