جمعہ, دسمبر 13

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کے ساتھ مل کر پاک فوج کا مذاق اڑا رہی ہے، پاک فوج تو ہماری بقا کی ضمانت ہیں، کچھ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے، جو ذمہ داران ہیں اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اس کی مہم چلاتے ہیں لہذا ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اگر ملکی مفاد اور شہدا کا مذاق اڑائیں گے تو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے، شہدا کی توہین کرنے والے اکانٹس کی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بہت سے اکانٹس بیرون ملک سے چلائے جا رہے ہیں لیکن کچھ فالورز پاکستان میں بھی ہیں، پاکستان اور بیرون ملک ملوث لوگوں کی لسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اور سیاسی جماعتوں پر تنقید کریں شہدا کی کسی سے کیا لڑائی ہے۔ جعلی اکانٹس کو رپورٹ کیا گیا، شہدا کا مذاق اڑانے والے ملک دشمن ہیں، ان شہدا کی توہین کی جرات کہاں سے آتی ہے، سب سے پہلے پاکستان ہے ملک ہے تو سیاست ہے اور سیاستدان ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا جعلی اکانٹس بناکر پاک فوج کی تضحیک کی گئی، پی ٹی آئی نے وزیرستان کے شہدا کی قربانیوں کی تضحیک کی اور لسبیلہ میں بھی شہدا کا مذاق اڑایا گیا تھا، اس جماعت کا ماضی میں بھی ٹریک ریکارڈ ہے کہ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کے حوالے سے توہین آمیز اور تضحیک آمیز مہم سوشل میڈیا پر چلائی، ہم اس طرح کے گھنانے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپ نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے اور نو مئی کا واقعہ کیا، یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف بلڈنگ کے خلاف نعرے غلط تھے۔ آئی ایم ایف بلڈنگ کے باہر افطاریاں کر رہے ہیں، مظاہرے کررہے ہیں اور پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہیں، پی ٹی آئی کھل کر مذمت کرے جنہوں نے آئی ایم ایف کے باہر احتجاج کیا اور شہدا کا مذاق اڑایا۔

Leave A Reply

Exit mobile version