وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دینے کا اعلان کردیا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے رائیڈرز کی فلاح کا سوچا تھا، رائیڈرز کے لیے محفوظ سفر بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا حادثات میں سر کی چوٹ سے بچنے کے لیے صرف ہیلمٹ کافی نہیں ہوتا، رائیڈرز اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں، حادثات میں ہونے والے نقصانات کی بہت فکر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام رائیڈرز کے پاس سیفٹی گیئر ہوناچاہیے، تمام رائیڈرز مقررہ اسپیڈ سے زیادہ تیز موٹر سائیکل نہ چلائیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب نے اعلان کیا کہ ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قسطوں پر موٹرسائیکل کے 25ہزار روپے کی ڈان پیمنٹ حکومت جمع کرائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں نہیں تھی تو سوچتی تھی محنت کش بچوں کے لیے کچھ کرنا ہے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم