اسلام آباد پولیس نے ایف-9 پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے مدعیہ کی 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
قبل ازیں، اسلام آباد پولیس نے ایف-9 پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ کر لیا تھا۔تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر) کے مطابق ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایف 9 پارک لے گیا، ملزم ساجد نے ایف نائن پارک میں 12 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی کی والدہ نے بتایا کہ غریب خاتون ہوں، طلاق یافتہ ہوں اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں، میری بیٹی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے گئی۔والدہ کا مزید کہنا تھا کہ وہاں سے بچی کو ساجد ایف 9 پارک لے گیا، رات 11 بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 5 فروری 2023 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔اسی طرح 8 جولائی 2023 کو ایف-9 پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔