جمعہ, دسمبر 13

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا۔کابینہ ارکان نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں کیا، وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت کے ساتھ میثاق یکجہتی کی بھی ضرورت ہے۔
وفاقی کابینہ نے میر علی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی، کابینہ نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا بھی عزم کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم میر علی کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version