ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ وفاق اور پنجاب حکومت باز آجائیں۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو پھر دیکھتا ہوں کہ یہ کیسے حکومت چلا سکیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مریم نواز مینڈیٹ چوری کرکے وزیراعلی بنی ہیں۔ ان کی حکومت جعلی حکومت ہے۔ نہ ان کے پاس عوام کی طاقت ہے نہ عوام کا ووٹ ہے۔ مریم نواز اپنی حد میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ایف آئی آرز میرے اور ہمارے کارکنوں کے خلاف کاٹی گئی ہیں وہ 99 فیصد جھوٹی ہیں۔ ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ اب تک لوگ جیلوں میں ہیں۔ ہمت ہے تو آ مجھے گرفتار کرکے دکھا۔ میرے صوبے کے لوگ اپنا اور اپنے وزیراعلی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ آئیں اور آ کر مجھے گرفتار کریں تاکہ پتا چلے کہ ان میں کتنا زور اور کتنا دم ہے۔
وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے باپ نواز شریف اورآصف زرداری کیخلاف ڈی آئی خان میں غداری کے مقدمات درج ہیں۔ ان کے وارنٹ جاری کرواکے گرفتاری کیلئے پولیس بھجوا سکتے ہیں۔یہ لوگ بین الصوبائی معاملات میں صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آخری وارننگ دے رہا ہوں پنجاب اور وفاق کی حکومت کو اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔ اگرباز نہیں آئیں گے تو ہم پھر انہیں دکھائیں گے کہ یہ حکومت کیسے کرتے ہیں۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا