ہفتہ, دسمبر 14

اسلام آباد: ایف آئی اے نے خاتون کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عادل افتخار اور احسن قیوم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں اور قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ سے رقم بھی وصول کرتے رہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 68 ہزار روپے بطور تاوان بھی وصول کیا۔ ملزم عادل افتخار خود کو حساس ادارے کا اہلکار بھی ظاہر کرتا رہا، ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز قبضے میں کرلیے گئے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version