اتوار, دسمبر 15

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 411قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی۔جیل انتظامیہ کے مطابق صدر مملکت نے 23مارچ کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 قیدیوں کو سزا میں کمی کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہیکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی قیدیوں کی سزاں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں 52قیدیوں کی سزائیں کم کی گئی ہیں۔
جیل انتظامیہ کے مطابق سزاں میں کمی کا فیصلہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version