اسلام آباد: ایف آئی اے نے صحافیوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا تھا، اس وقت صحافیوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت اگر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، وہ معاملہ ایف آئی اے نوٹس ملنے سے زیادہ سنگین تھا، جو لوگ پیچھے ہٹ گئے ان کی بھی کمزوری ہے، الزام تو لگایا جاتا ہے مگر عدالت پیش ہو کر موقف نہیں دیا جاتا، پاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا اس پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔
صحافیوں کے وکیل نے کہا کہ پیکا کی ایک سیکشن 20 ہے جسے باربار غلط استعمال کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ایف آئی اے نے عامر میر اور عمران شفقت کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمات واپس لینے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔