غزہ: اسرائیل نے غزہ میں امن کی علامت سفید پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔فلسطینی نوجوان امن سے محبت اور جنگ سے نفرت کا پیغام لے کر ہاتھوں میں سفید پرچم تھامے نہتے نکلے تھے لیکن امن کی راہ میں سفاکیت کے ہاتھوں مسل دیئے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ فالک نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک بہیمانہ ہے جس سے اسرائیل کے غزہ میں مظالم کی تصدیق ہوتی ہے۔دوسری جانب اسرائیی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے بیان پر صیہونی ریاست نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر فرانسسکا البانیز کو یہود دشمن قرار دیدیا۔
اسرائیل اپنی جارحانہ جنگی عزائم کے باعث اب اپنے اتحادی ممالک کی حمایت بھی کھو رہا ہے۔ امریکا نے حال ہی میں سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہ کرکے اپنی پالیسی میں نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 75 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا