ہفتہ, دسمبر 14

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی سربراہی خود کریں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے جبکہ کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی۔ وزیر داخلہ کو ای سی ایل کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیرقانون، وزیرصنعت وپیداوار اور وزیر انسانی وسائل بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیرقانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

Leave A Reply

Exit mobile version