اسلام آباد: تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، حملے کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا پر فوجیوں کو نقصان پہنچنے کی بے بنیاد الزامات کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ اور بی ایل اے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس سامنے آگئیں۔
بھارت ہمیشہ سے خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا چلا آیا ہے، مودی کے دور حکومت میں انتہا پسند پالیسیوں کے تحت بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔
پاکستان کی سرزمین کو ہمیشہ بھارت نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں کیں، پاکستان میں ہونے والی زیادہ تر دہشت گردی کی کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں۔
ازلی دشمن بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ وار کرتے ہوئے معصوم پاکستانی شہریوں پر حملے کیے۔ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے اور اس سے قبل ہونے والے حملوں میں یہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے ساتھ ہی خبر فوری طور پر بھارتی سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہوجاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے دہشت گردوں اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں۔
تربت نیول ایئر بیس پر ہونے والے حملے کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے ناکام بنایا اور حملے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاید تربت نیول ایئر بیس پر بہت بڑی تباہی ہو چکی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں کی تشہیر کرنا بھارت اور دہشت گردوں کی مشترکہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔
حملے کے ساتھ ہی بھارتی سوشل میڈیا اکانٹس پر جو پوسٹس دیکھنے کو ملیں ان میں کہا گیا بی ایل اے کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ حملے میں پاکستان کے متعدد فوجیوں کی شہادت کا بھی کہا گیا، چینی ساختہ ہیلی کاپٹرزکے تباہ ہونیکا بھی جھوٹ بولا گیا جوکے سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا۔
اتنی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تربت حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کسی نہ کسی طرح ملوث ہے۔ اسی طرح 4 نومبر 2023 کو میانوالی ایئربیس پر حملے کے شواہد بھی بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔یاد رہے کہ میانوالی بیس حملے کے دوران بھی بھارتی سوشل میڈیا سے جھوٹ پر مبنی ٹوئٹ سامنے آئے تھے۔
ان تمام حقائق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو مکمل مدد فراہم کر رہا ہے۔
پیر, ستمبر 1
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی