اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کے لیے اجازت دینے کی استدعا کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے کی ادائیگی کے لیے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے عامر ڈوگر کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی جمع کروانے کی بھی ہدایت دی۔ عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Exit mobile version