ہفتہ, دسمبر 14

لاہور:پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، ایئرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی ہے،ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حنا ثانی نامی ایئر ہوسٹس معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں جبکہ وہ ٹورنٹو سے لاہور کے لیے پرواز پی کے 789 پر تعینات تھیں۔دوسری جانب پرواز پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا تھا، جن کو ٹورنٹو کے لیے ائیر لائن نے نو فلائی ڈکلئیر کیا ہوا تھا۔
تاہم اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز کی جانب سے دی گئی تھی، جو کہ روٹین سے ہٹ کر ہے دیگر 2 ایئر ہوسٹس سے بھی پوچھ گچھ کی تھی، جس کے بعد کینیڈین حکام نے دونوں کو ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، ترجمان کے مطابق واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version