دمشق: شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور فوجیوں سمیت 42 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللہ کے 5 کمانڈرز اور 36 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں درجنوں افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
شام میں جنگ کے ایک اور مانیٹر گروپ نے دعوی کیا کہ کہ اسرائیلی نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے فوجی اور شہریوں کے جانی اور مالی نقصان کی تصدیق کی ہے لیکن اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔اسرائیلی فوج نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا جا رہا ہے کہ حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے لبنان اور شام میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے میں حماس کی مدد کی تھی۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم