لاہور: ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام آج رضائے الہی حاصل کرنے کے لیے نماز مغرب سے قبل مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ مساجد میں اجتماعی اعتکاف کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کیلئے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلئے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کرتے ہیں۔یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلے کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔
اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔ معتکفین ماہ مبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔
ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ بعض مساجد میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔