پیر, ستمبر 1

لاہور: شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ردا اصفہانی نے کہا ہے کہ شوبز میں آ کر ہی اداکاری سیکھی ہے۔اداکارہ ردا اصفہانی نے بتایا کہ جب میں آئی تھی تو کچھ بھی نہیں آتا تھا، کیمرے کو دیکھنا اور مارک پر کھڑے ہونا بھی نہیں آتا تھا یہ ڈائریکٹرز ہی ہیں جو یہاں تک لے آئے، میرے مینٹور نین ہیں جن کے ساتھ میں نے پہلا پروجیکٹ کیا وہ کہتے تھے کہ شرمانا نہیں ہے۔
ردا اصفہانی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

Leave A Reply

Exit mobile version