اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملات کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کے لیے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے ملکی سلامتی بالخصوص مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے تمام سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔شہباز شریف نے سکیورٹی ایس او پیز کے باقاعدگی سے آڈٹ کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت بھی کی۔
دوران اجلاس وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
جمعرات, فروری 6
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق