اتوار, دسمبر 15

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
پنجاب سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے احد چیمہ، پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر محمود کامیاب ہوئے جب کہ محسن نقوی کا آزاد حیثیت میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے راجا ناصر عباس، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر محمد اورنگزیب اور مصدق ملک جب کہ پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی انوشہ رحمن اور بشری انجم بٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر کامیاب ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے اسحق ڈار کامیاب ہوئے ہیں۔بلوچستان سے 11 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جنرل نشستوں پر سینیٹر منتخب ہونے والوں میں سابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ، اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان، مسلم لیگ( ن) کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی اور جے یو آئی کے احمد خان بھی جنرل نشستوں سینیٹر منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔بلوچستان سے خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی کامیاب ہوئیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version