جمعہ, دسمبر 27

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خودپسندی (narcissism) والے افراد بے حس (psychopath) افراد کے مقابلے میں زیادہ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔
Personality and Individual Differences نامی جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق جس فرد میں خودپسندی کا مادہ جتنا زیادہ ہوگا، اس میں خوشی کا عنصر بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔
مطالعے کا مقصد خوشی اور سہہ جہتی شخصیات کے تاریک پہلو کے درمیان تعلق کو تلاش کرنا تھا۔ سہہ جہتی شخصیات میں شامل ہے خودپسندی، طاقت کی حرص (Machiavellianism) اور بے حسی۔
Machiavellianism شخصیت کی وہ قسم ہے جو طاقت حاصل کرنے کے لیے ہر صحیح یا غلط ذرائع استعمال کرتی ہے۔مذکورہ بالا تینوں اقسام کی شخصیات کے مطالعے میں خودپسندی میں مبتلا افراد نے سب سے زیادہ خوشی کی علامات ظاہر کیں۔ مطالعے کے لیے محققین نے 432 شرکا کا تجزیہ کیا جس میں متنوع گروپس جیسے کالج کے طلبا اور بڑی عمر کے شرکا بھی شامل تھے۔ مطالعے کیلئے کئی تشخیصی طریقہ کار استعمال کیے گئے۔
محققین نے نتائج میں پایا کہ خودپسندی کی اعلی سطح نمایاں طور پر زیادہ خوشی کے ساتھ وابستہ تھی جب کہ بیحسی میں مبتلا افراد اپنی زندگی میں کم خوش تھے۔ دوسری طرف طاقت کی حرص والے افراد کا خوشی سے کوئی خاص تعلق نہیں پایا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version