ہفتہ, دسمبر 14

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بدھ کو عید ہوگی۔سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔
اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال 1445 ہجری ہوگی۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونیکا امکان ظاہر کیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version