اسلام آباد: ملک میں شوال کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جب کہ مرکزی اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج منعقد کیے جائیں گے۔
ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا، جس میں ملک بھر سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔دریں اثنا ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوں گے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر آج (منگل کی) شام انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے مکمل ہوگی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے پیش نظر اب وہاں عید الفطر (یکم شوال المکرم) کل 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔