ہفتہ, دسمبر 14

اسلام آباد: سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے، وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
محمد القحطانی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرے گا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں۔
سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہا ہے، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کو پاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version