اتوار, دسمبر 15

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سلیم عرف ربانی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اوربے گناہ شہریوں کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا۔ دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔آپریشن کے دوران مٹی کے دو بہادر بیٹے وطن پر قربان ہوگئے۔ لانس حوالدار مدثر محموداور لانس نائیک حسیب جاویدنے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔لانس حوالدار مدثر محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے جنہوں نے16 سال تک پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔
لانس نائیک حسیب جاوید شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے جنہوں نے 5 سال تک پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملکی دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version