ہفتہ, دسمبر 28

کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے شریف خلجی کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوئی، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود مستعفی ہو رہا ہوں، میری دلی خواہش ہے کہ غریبوں کی مدد کروں۔
شریف خلجی کا کہنا تھا کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی، مراعات اور فنڈ کیلئے کبھی سیاست نہیں کی، اس لئے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ فارم 47 کے وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی میں بہت فرق ہے، ہم سب نے جابرانہ نظام کے خلاف اٹھنا ہے، مجھے پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کیلئے بلوچستان حکومت نے فنڈز دینے کی آفر بھی کی۔

Leave A Reply

Exit mobile version