کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے، آج بھی 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ عید الفطر کی تعطیلات سے قبل پی ایس ایکس میں شروع ہونے والا تاریخ ساز تیزی کا رجحان رواں کاروباری ہفتے میں بھی تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے مطابق آج مسلسل دوسرے دن حصص بازار میں تیزی کے نتیجے میں 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔
حصص بازار میں منگل کے روز 100 انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71092 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مثبت بات چیت اور سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں پیش رفت کے دوران سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکاردز قائم ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی تھی اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار