اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: حکومت نے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلز میں کمی کیلیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے۔اسی طرح اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہے۔مارچ کے مقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version