اتوار, دسمبر 15

کراچی: پاکستانی اداکارہ شازیل شوکت نے کہا ہے کہ انہیں اردو زبان بولنے میں دشواری ہوتی ہے اور وہ اسے سیکھ رہی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب تک انہیں صحیح اردو بولنے نہیں آئے گی وہ سیکھتی رہیں گی۔شازیل شوکت کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی زبان بولنے نہیں آتی تو اسے پریشان یا شرمندہ نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح انہیں اردو نہیں آتی اس طرح بہت سے لوگوں کو انگریزی بولنا نہیں آتی، انہیں بھی شرمندہ نہیں ہونا چاہئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version