لاہور: ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کیس میں خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی، جس میں موت کی وجہ ٹرین سے گرنا قرار دیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ خاتون کے جسم پر زخم اور ضرب ٹرین سے گرنے کی وجہ سے آئیں، خاتون کی موت کی ایک بڑی وجہ سر پر چوٹ لگنے کے نتیجے میں خون بہنا بھی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد تحقیقاتی ٹیم کو پہنچا دی گئی ہیں اور اب تحقیقاتی ٹیم خاتون کی ٹرین سے گرنے یا گرائے جانے سمیت خودکشی کے پہلوں پر انکوائری کرے گی۔
ملت ایکسپریس میں مذکورہ خاتون مسافر پر پولیس اہلکار کی جانب سے کیے گئے تشدد سے قبل کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی ہیں، جس میں خاتون مسافر ٹرین میں موجود دیگر مسافروں کے ساتھ بد تمیزی، بدکلامی اور بلاوجہ تنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے جب بلاوجہ تنگ کیا تو مسافروں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شکایت کی گئی، پولیس اہلکار نے خاتون کو منع کرنے پر خاتون کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جبکہ اہلکار نے سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے خاتون پر تشدد کیا۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر