اسلام آباد: ن لیگی رہنما احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بیان دیا ہے کہ ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا وزیراعظم کو معاہدے پر اعتراض تھا مگر انہیں کہا گیا دستخط ہوچکے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا، احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔
احسن اقبال نے مزید انکشافات کیے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔
احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا کہ شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا دستخط بھی ہو گئے اور اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Leave A Reply

Exit mobile version