ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدرکی سکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لیگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پاچکے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔