اتوار, دسمبر 15

راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 16 روپے پر روٹی بیچنے پر آمادگی ظاہر کردی۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رشید قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی 16روپے میں بیچنے پر تیار ہیں جبکہ نان 20 روپے کا فروخت کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی تھی۔
ڈپٹی کمشنر لاہورکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔مذکورہ اعلان سے ایک روز قبل مریم نواز نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version